@
بیبل اعلان
بیبل۔ جی ہاں، وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں پے کام چھوڑا تھا۔ بُرج کو آسمان سے ملانا ہے تا کہ آپ اُوپر چھت والے مرد و عورت سے گِیٹیاں کھیل سکو۔ ہماری عمارت کا نقشہ عالمگیری ہے، اس لیے ابھی اپنی زبان کھینچ نکالو کہ تمہیں اس کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اور جب تک آپ یہ کر رہے ہو، اپنا چیتھڑے اُڑا تہذیبی سامان لو، اسے روح کی مٹھاس سے بھرو، اور اِسے فلک پر اٹکا دو۔ یہ ایک جشن ہو گا، اور بارش ہونے تک ہم اس تہذیبی "پنیاٹے" کو پیٹتے رہیں گے۔
بیبل آپ کی زبان بولتا ہے۔ بیبل آپ کے ساتھ کھڑا ہے پنجے سے پنجے اور آنکھ سے آنکھ تک۔ بیبل ہمیشہ دوسرا گال آگے کرتا ہے۔ بیبل آپ سے التجا کرتا ہے کہ آپ ہمارے دِلوں میں اپنے ہاتھ ڈبوئیں اور اِنہیں پھاڑ نکالیں۔ یہ آپ کے ہیں۔ لیکن بیبل اطاعت کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہمارا آقا ہونے کیلیئے آپ کا ہمارا غلام ہونا لازمی ہے۔ کہ ہم وہ سپہ سالار ہیں جو قیادت نہیں کرتے کہہ ہم بہت ہی کچھ جانتے ہیں، ایسے پیادے ہیں جو تابعداری نہیں کرتے کہ وہ بہت ہی کچھ جانتے ہیں۔ ہماری صفوں میں شامل ہوئیں۔ کمزوروں کو ہم اپنے بادشاہ بنائیں گے۔ پُرزوروں کے؟ اُن کے ہم احمق بنائیں گے۔ بیبل آپ کو دعوت دیتا ہے کہ آپ بے پردگی میں عالمگیری دھُن میں جھُومیں - ایک لا انتہا ترنّم میں پتھر پہ پتھر آسمانوں کی طرف۔
@
@